پاکستان میں ریل گاڑی 'جعفر ایکسپریس' پردہشت گردانہ حملے پرسیکرٹری جنرل 'او آئی سی' کی مذمت
اسلامی ممالک کی تنظیم ' او آئی سی ' نے ریل گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اس دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے دور افتادہ پہاڑی سلسلے میں جعفر ایکسپریس نامی ریل گاڑی کے ٹریک پر پہلے دھماکے کیے اور ریلوے ٹریک کو بموں سے اڑا دیا، بعد ازاں اس پر سوار ہو کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔
حتمی اعدادو شمار جو سامنے آئے ہیں ان کے مطابق اس دہشت گردانہ کارروائی میں سپاہیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ریل کے عملے اور مسافروں کا کم سے کم جانی نقصان ہونے دیا جبکہ 23 سپاہی جاں بحق ہو گئے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ایک دن کے لیے مسافر ٹرین کوہائی جیک کرنے کی اس کارروائی کو کمانڈوز ایکشن کے بعد ناکام کر دیا گیا اور مسافروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔
'او آئی سی ' کی طرف سے ہفتے کے روز اس خوفناک دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی ہے اور پاکستانیوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا ہے۔
دہشت گرد گروپ ' بی ایل اے ' نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اس دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کر لی۔ جبکہ 'آئی ایس پی آر 'کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق دہشت گردوں پر قابو پانے کے دوران 23 سپاہی جاں بحق ہوئے ،ہیں۔ علاوہ ازیں ریلوے کے عملے کے تین ارکان اور پانچ مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
'اوآئی سی ' کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کے اظہار کے ساتھ ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
-
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہے: پاکستان
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے ...
پاكستان -
پاکستان: شاہ سلمان ریلیف نے 50000 امدادی بیگ تقسیم کیے
سعودی عرب کے سب سے بڑے امدادی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے مفلس و نادار ملکوں میں ...
پاكستان -
شام کی مشہور خاتون تیراک کی اپنے گھر کے ملبے پر آب دیدہ حالت میں وڈیو
شام کی خاتون تیراک یسرا ماردینی نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے ...
مشرق وسطی