پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں اور علیحدگی پسندوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی خاتون رہنما ماہ رنگ بلوچ کو پولیس نے ہفتہ کے روز نظر بند کر دیا ہے۔ وہ ایک احتجاجی دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق 3 احتجاجی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ماہ رنگ بلوچ صوبہ بلوچستان کی وہ معروف خاتون ہیں جنہیں بلوچستان میں مبینہ دہشت گردی کرنے والے گروپوں اور علیحدگی پسندوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انہوں نے بہت تھوڑے وقت میں میڈیا کی سطح پر بھی ملک کے اندر اور باہر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔
وہ اس سے پہلے کئی مبینہ لاپتہ افراد کے لیے لانگ مارچ اور دھرنے منعقد کر چکی ہیں اور اس مقصد کے لیے اسلام آباد بھی جا چکی ہیں۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ فوج صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے جو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہیں۔
یاد رہے دہشت گردی کا حالیہ سب سے بڑا واقعہ جعفر ایکسپریس نامی ریل گاڑی کو دھماکے سے اڑانے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد نیم فوجی دستوں پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ مجموعی طور پر 17 دوسرے لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں 10 مرد اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ماہ رنگ کے خلاف مقدمہ کن الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ماہ رنگ کی قیادت میں جمعہ کے روز بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھرنا شروع کیا گیا تھا اور ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جنہیں حکومت مبینہ طور پر دیشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث قرار دیتی ہے یا جنہیں عام لفظوں میں لاپتہ قرار دیا جاتا ہے۔
ماہ رنگ کو اس کے ساتھیوں سمیت صبح سویرے ایک کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرین پر ہونے والی حالیہ ہدشت گردی اور ان احتجاجی دھرنوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ یاد رہے جعفر ایکسپریس پر کی گئی دہشت گردی کی ذمہ داری 'بی ایل اے' نامی ایک دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔
'انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان' نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے مظاہرین کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف طاقت کا ستعمال نہ کیا جائے۔
-
وزیراعظم پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں سے ملاقات، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی ...
پاكستان -
پاکستان : رواں سال یوم پاکستان کی تقریب محدود سطح پر ایوان صدر میں ہوگی
23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی مرکزی تقریب رواں سال رمضان المبارک ...
پاكستان -
پاکستان : دہشت گردی کے واقعات میں یکم جنوری سے 16 مارچ تک 1141 افراد ہلاک و زخمی
پاکستان میں دہشت گردی کی شدت اختیار کی ہوئی لہر کے دوران یکم جنوری سے 16 مارچ تک ...
پاكستان