پاکستان : رواں سال یوم پاکستان کی تقریب محدود سطح پر ایوان صدر میں ہوگی
23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی مرکزی تقریب رواں سال رمضان المبارک کی وجہ سے محدود پیمانے پر ہو سکے گی۔ یہ مرکزی تقریب روایتی طور پر پوری شان و شوکت اور جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد میں منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے اس بار تقریب کا انعقاد محدود سطح پر ہو سکے گا۔
85ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں مسلح افواج کے دستے تقریب کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ خیال رہے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کی یاد منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو مرکزی تقریب اسلام آباد میں کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملک بھر میں یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
پچھلے سال 2024 میں اس تقریب کا انعقاد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ ایوینیو میں کیا گیا تھا۔ رواں سال یہ تقریب اتوار کے روز ایوان صدر کے اندر ہوگی۔ سرکاری نشریاتی ادارے 'ریڈیو پاکستان' کے مطابق صدر آصف علی زرداری 23 مارچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نامور شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔
نیز اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ بھی کریں گے۔ تقریب میں حکومتی عہدیدار، سول و فوجی حکام اور ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفیر بھی شرکت کریں گے۔
تقریب کے سلسلے میں قومی ہیروز اور نامور شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے یوم پاکستان پریڈ میں ٹینک، راکٹ لانچرز، فضائی دفاعی نظام، مختصر و طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں بالخصوص رعد، نصر بابر، شاہین، غوری اور ابابیل کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جتا ہے۔
سال 2025 میں جب اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ حالیہ دنوں میں صوبہ بلوچستان میں 'جعفر ایکسپریس' پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے درجنوں افراد کو قتل کر دیا۔
اس مسافر ٹرین کو دہشت گردوں کے حملے سے بچانے کے لیے پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی اور تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان سب دہشت گردوں کا تعلق صوبہ بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیم 'بی ایل اے' سے تھا۔
-
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کیمپ: پاکستان فٹبال ٹیم کی کل سعودی عرب روانگی
الاحساء میں پاکستان کا مقابلہ شام سے ہو گا
پاكستان -
پاکستان : دہشت گردی کے واقعات میں یکم جنوری سے 16 مارچ تک 1141 افراد ہلاک و زخمی
پاکستان میں دہشت گردی کی شدت اختیار کی ہوئی لہر کے دوران یکم جنوری سے 16 مارچ تک ...
پاكستان -
سیاسی وعسکری قیادت کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
قومی سلامتی کمیٹی کا طویل اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی اعلیٰ سیاسی اور ...
پاكستان