دس ہزار اضافی عازمینِ حج کی اجازت: پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کا شکریہ
اولین حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ حالیہ فون کال کے بعد جمعہ کے روز کہا کہ سعودی عرب نے اس سال مزید 10,000 پاکستانی شہریوں کو حج کرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
سعودی حکام سالانہ حج کے انتظام کی غرض سے مسلم اکثریتی ممالک کے لیے ایک مقررہ حج کوٹہ مختص کرتے ہیں جس کے تحت تمام دنیا سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حجازِ مقدس آتے ہیں۔
پاکستان کا حج 2025 کے لیے 179,210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق ان میں سے تقریباً 90،000 کے سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کی توقع ہے۔
ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں اپنے برادرِ عزیز اور سعودی مملکت کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے نو اپریل 2025 کو مجھ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس سال مزید 10,000 پاکستانیوں کے حج کے لیے خصوصی اجازت عطا کی۔"
روانگی سے قبل منعقدہ لازمی حج تربیتی ورکشاپس میں پاکستانی حکام عازمینِ حج سے مملکت میں قیام کے دوران سعودی قوانین اور رسوم و رواج کا احترام کرنے کی تاکید کر رہے ہیں۔
پاکستان اپنا حج آپریشن 29 اپریل کو شروع کرے گا جب حکومت کے زیرِ اہتمام اولین پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گی۔
-
پاکستان : افغان شہریوں کو پناہ دینے والےملک 30 اپریل تک انہیں اپنے ہاں منتقل اور آباد کریں
پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے تعلق رکھنے والے والے ان ملکوں سے مطالبہ کیا ہے ...
بين الاقوامى -
غزہ میں طبی عملے کی اموات: پاکستان کا اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ
پندرہ فلسطینی کارکنان کو دہشت گرد کہہ کر قتل کر دینے پر دفترِ خارجہ کی شدید ...
پاكستان -
خواتین کا وراثتی حق ، پاکستانی ڈیجیٹل مائیکرو فنانس انسٹیٹیوٹ نے ایورڈ جیت لیا
مشرق وسطٰیٰ اور شمالی افریقہ کے ملکوں سے متعلق مارکیٹنگ اور کمیونکیشن کے ایک بڑے ...
مشرق وسطی