ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقجی کی پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایڈیشنل سکریٹری مغربی ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران عباس عراقجی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے خطے کی حالیہ صورت حال پر بات چیت کریں گے۔