وزیراعظم شہبازشریف کا آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی فرنٹ لائنز کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم کو آپریشن کی تفصیلات اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے، افواج پاکستان نے دشمن کے حملے کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا۔

فوٹو آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ دشمن نے نہتے شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، بھارت کی جارحیت بے بنیاد اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو جھوٹے دعوے اور تکبر کا کرارا جواب ملا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت وزیر اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں