سعودی عرب کی الراجحی طواف کمپنی کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ

عازمین حج کو بہتر سفری و رہائشی سہولیات کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان نے اپنے عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں قیام کے دوران سہولیات کا بہتر معیار ممکن بنانے کے لیے سعودی کمپنی الراجحی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اس نئے معاہدے کے تحت پاکستانی عازمین حج کو بہتر سفری سہولیات کے علاوہ مختلف مقامات پر قیام کے لیے خیموں اور رہائش کی بھی بہتر خدمات ملنے کا امکان ہوگا۔ یہ سعودی کمپنی عام طور پر نجی سکیم کے تحت آنے والے عازمین حج کو خدمات دیتی ہے۔

تاہم اس بار پاکستان کی سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے جانے والے عازمین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سرکاری ذرائع نے اس معاہدے کی جمعرات کے روز تصدیق کی ہے۔

یاد رہے الراجحی مملکت کی حج انتظامات اور خدمات و سہولیات کے لیے ایک لائسنس یافتہ کمپنی ہے۔ اپنی خدمات سے اس کمپنی نے کافی نام کمایا ہے۔ 'الراجحی' طواف کمپنی کے نام سے مشہور ہے اور غیر ملکی عازمین حج کو منی اور مزدلفہ میں رہائشی سہولیات کا اہتمام کر کے دیتی ہے۔

پاکستان کے ساتھ اس کمپنی کے معاہدے کے نتیجے میں تقریبا 89000 عازمین حج کو رواں حج سیزن میں خدمات میسر آئیں گی۔

پاکستان سے رواں حج سیزن کے دوران مجموعی طور 114698 عازمین کی سعودی عرب پہنچنے کی توقع ہے ۔ ان میں 25 ہزار سے زائد عازمین نجی حج سکیموں کے تحت سعودی عرب آرہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات تک سرکاری حج سکیم کے تحت 84638 عازمین حج 329 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ نجی سکیم کے تحت 17959 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ عازمین حج کی سعودی عرب پہنچنے کے لیے پروازیں 31 مئی تک مکمل ہو جائیں گی۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور محمد عمر بٹ نے کہا ہے کہ الراجحی طواف کمپنی کے ساتھ منی ، عرفات اور مزدلفہ میں عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں عازمین حج کو ایئر کنڈیشنر، پنکھے اور ایئر کولرز کی سہولت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوفہ کمبیڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ جن کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ سانس اور پسینہ سے ہونے والے انفیکشن کے پھیلاؤ میں کمی ہو۔

پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان کی میڈیکل ٹیم بھی سعودی عرب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ موجود ہوگی۔ محمد عمر بٹ نے بتایا کہ ہر کیمپ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں