پاکستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، ایک ہفتے میں 64 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، بچوں کی بڑی تعداد بھی متاثر، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی وارننگ
پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 64 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں۔
بدھ کو جاری ہونے والی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 23 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 10 بچے شامل تھے۔
وادی سوات میں بھی چھ بچوں سمیت 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جہاں مقامی میڈیا کے مطابق دریا میں طغیانی کے باعث کئی گھر بہہ گئے۔
مشرقی سرحد پر بھارت کے قریب واقع صوبہ پنجاب میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ بیشتر اموات مکانات کی چھتیں یا دیواریں گرنے کے باعث ہوئیں۔
مجموعی طور پر ملک بھر میں 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے تک مزید بارشوں اور ممکنہ سیلابوں کا خطرہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں بھی شدید آندھیوں کے باعث 32 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان حالیہ برسوں میں شدید موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک کی 25 کروڑ سے زائد آبادی شدید موسموں، بارشوں اور طوفانوں سے متاثر ہو رہی ہے۔
سال 2022ء میں پاکستان کی ایک تہائی سے زائد زمین تباہ کن سیلاب کی زد میں آئی تھی، جس سے 1700 افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے تھے، جب کہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
-
تنازعات سے دوچار دنیا میں پاکستان کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کتنا بڑا چیلنج ہو گا؟
توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی صدارت ...
بين الاقوامى -
ایرانی حملوں پرٹرمپ کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنےکی درخواست:پاکستان کی عدالت نے سماعت کی
درخواست قابلِ سماعت ہے: درخواست گذار کا اصرار
پاكستان -
تین دہائیوں بعد مصر میں گرمیوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا
قاہرہ سمیت کئی شہروں میں جولائی کے آغاز پر موسلادھار بارش، ماہرین نے وجوہات بیان ...
بين الاقوامى