پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا موڑ، عمران خان کے بیٹے لابنگ کے لیے امریکہ جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لندن مقیم دونوں بیٹے اپنے والد اور سینکڑوں پارٹی ورکرز کے حق میں لابنگ کرنے لیے امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔

یہ بات عمران خان کی رہائی کے لیے شروع کی جانے والی نئی مہم کے سلسلے میں تیاریوں کی بات کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہی ہے۔

ان کے مطابق احتجاجی تحریک کے اس مرحلے میں پارٹی کے حامی ملک بھر میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئیں گے۔ جبکہ عمران خان کے دونوں بیٹے اس سلسلے میں امریکہ جا کر لابنگ کریں گے تاکہ امریکی انتظامیہ کو باور کرا سکیں کہ انسانی حقوق کی پاکستان میں صورت حال کیا ہے۔

اس بات کا اعلان عمران خان کی بہن علیمہ خان نے منگل کے روز کیا ہے۔ یہ تحریک بعد از محرم چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جب عمران خان کی بہنیں احتجاج کا حصہ بنی تھیں تو بعض پارٹی رہنماؤں کی طرف سے منفی رد عمل سامنے آیا تھا۔تاہم آہستہ آہستہ پارٹی میں ان کے خلاف رد عمل میں کمی آنے لگی ۔ اگرچہ اب بھی مکمل ختم نہیں ہوا ہے۔

چند روز قبل پاکستان کی اعلیٰ ترین

عدالت نے ایک فیصلے میں پی ٹی آئی کی بننے والی مخصوص نشستوں کو اٹھا کر حکمران جماعتوں سمیت مختلف جماعتوں کے کھاتے میں شامل کر دی تھیں۔ پی ٹی آئی نے اس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی فروری 2024 کے انتخابی نتائج میں ادل بدل کے حوالے سے بھی تحقیقات کے ساتھ ساتھ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کرتی آئی ہے۔

عمران خان تقریباً دو سال سےجیل میں قید بھگت رہے ہیں۔ پارٹی کارکن ان کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکلتے رہے ہیں۔ مگر سلیمان اور قاسم کے اپنے والد کی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں میں شامل نہ ہونے پر حکمران جماعت کے رہنما تنقید کرتے رہے ہیں۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے برطانیہ سے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد ازاں وہ دونوں پاکستان آ جائیں گے تاکہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجى مہم کا حصہ بن سکیں۔

مگر ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے والد کی جماعت میں شامل ہو کر باقاعدہ طور پر پاکستان کی روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح موروثی کلچر کو آگے بڑھائیں گے یا نہیں۔

البتہ امریکہ میں لابنگ کے ذریعے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور جماعت میں موثر افراد تک رسائی کر کے انہیں عمران خان کی رہائی کے لیے آوز اٹھانے کی اپیل کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں