ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا سٹار ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا سٹار ثنا یوسف کے قتل میں نامزد ملزم عمر حیات پر ہفتے کو فرد جرم عائد کر دی ہے۔

رواں برس دو جون کو اسلام آباد کی رہائشی 17 سالہ سوشل میڈیا سٹار ثنا یوسف کو سیکٹر جی 13 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں انسپکٹر جنرل اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا تھا کہ ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے میں پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔

ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے آپ کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزم نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔

عمر حیات نے بیان دیا کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں میں نے کوئی قتل نہیں کیا۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں