شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، چار خوارج مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا اور 4 خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جودھماکے سے پھٹ گئی جب کہ 3 مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بروقت اور بہادرانہ کارروائی کےنتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے جب کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 2 دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جا چکے ہیں اور آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اورقانون نافذکرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں