پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں کا دستہ مشق کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا
پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ دوطرفہ فضائی مشق "انڈس شیلڈ الفا" میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رُکے پرواز مکمل کی، جس کے دوران فضا میں ایندھن کی فراہمی کا پیچیدہ عمل بھی بخوبی انجام دیا گیا۔
یہ فضائی ری فیولنگ آپریشن پی اے ایف کے اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے انتہائی مہارت سے مکمل کیا گیا، جس سے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔
مشق انڈس شیلڈ الفا کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور اشتراکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔
یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے لیے آپریشنل تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز کے مقابلے میں مشترکہ ردعمل کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
پاک فضائیہ کی اس مشق میں شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کے ساتھ یہ پاکستانی فضائیہ کے اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے گی۔
-
قطر ثالثی میں مذاکرات کے بعد پاکستان، افغانستان جنگ بندی پر متفق
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ...
بين الاقوامى -
افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، آئی سی سی کے الزامات پاکستان نے مسترد کر دیے
پاکستان نے اتوار کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ’تین کرکٹرز کی اموات‘ سے متعلق ...
بين الاقوامى -
پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ
پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ...
پاكستان