بحیرہ عرب : پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے پیر کے روز زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق درمیانی رینج کے اس میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں کیا گیا۔
میزائل جس کو میڈیم رینج کے میزائل کے طور پر ایف ایم 90 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سمندر کے پانیوں سے فضا میں دشمن کے حملے کو روکنے کے لیے بروئے کار رہے گا۔
پاکستانی بحریہ نے اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی اس حالیہ جنگ کے بعد کیا ہے جو دورانیے کے اعتبار سے انتہائی مختصر یعنی محض چار دن کی رہی ۔ لیکن اس کے اثرات غیر معمولی طور پر عالمی سطح پر دیکھے گئے ہیں۔
اس چار روزہ جنگ کے دوران دونوں ملکوں نے میزائل ، توپ خانہ اور ڈرونز کے علاوہ جیٹ طیاروں کا استعمال کیا تھا۔ تاہم اس دوران دونوں ملکوں کی بحری افواج متحرک نہیں ہوئی تھیں۔ اگرچہ پاک بحریہ نے اپنے آپ مکمل الرٹ پوزیشن میں رکھا۔ اب پاک بحریہ نے پیر کے روز اپنی دفاعی تیاریوں کے سلسلے میں اس اہم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
پاکستان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے اس تجربے کو براہ راست دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فلیٹ کمانڈرز نے اپنے اپنے بحری افواج کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ اپنی پیشہ وارانہ اور آپریشنل مہارت و صلاحیت کو ہمہ وقت اپ ڈیٹ رکھیں۔ تاکہ پاکستان کے پانیوں کا پوری طرح تحفظ اور دفاع کیا جا سکے۔
یاد رہے پاکستان نے حالیہ مہینوں کے دوران دفاعی مستعدی کے حوالے سے اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھا ہے۔
پچھلے ہی ہفتے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی فرنٹ لائن گیریزنز کا دورہ کیا اور وہ اس سلسلے میں گوجرانولہ اور سیالکوٹ گئے تاکہ زمین پر جاری مشقوں میں ڈرونز اور ٹینکوں کی مہارت کو دیکھ سکیں۔ جہاں انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید جنگی ضروریات اور مہارتوں کا ذکر کیا اور اپنی افواج کی صلاحیتوں کو سراہا۔
-
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے، ترقی کی جانب رواں ...
پاكستان -
آسٹریلیا کی بونڈائی بیچ پر فائرنگ، پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
پاکستان سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں نے اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل ...
بين الاقوامى