متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ابو ظہبی کے حکمران کا بطور صدر متحدہ عرب امارات پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا: ترجمان دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید آل نہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پرکر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ محمد بن زید آل نہیان کا یہ دورہ صدر متحدہ عرب امارات کے طور پر پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ ان کے ہمراہ وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا، دورے کے دوران شیخ محمد بن آل نہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طویل المدتی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور تعاون کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان سے قبل ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، اور 26 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں