پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکہ مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ’ویزا آن اراول‘ کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کی صبح ایکس پر جاری ایک پیغام میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آسلام آباد آنے والے تمام مندوبین، بشمول شریک ممالک کے صحافیوں، کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
Pakistan welcomes all delegates including journalists from participating nations, traveling in relation to Islamabad Talks 2026. To this end, all airlines are requested to permit boarding to all such individuals without Visa. Immigration authorities in Pakistan will issue them… pic.twitter.com/mvWJyv2P4s
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 10, 2026
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بنا ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔‘
’پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو ویزا آن ارائیول جاری کریں گے۔‘