مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 ہلاکتیں: پولیس حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

موٹروے پولیس حکام کے مطابق بدھ کو مری ایکسپریس وے پر کحجوٹ (کجھٹ) کے مقام پر ایک مسافر وین میں آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 10 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 13 افراد زخمی ہیں۔

مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے قریب ملتان سے سیر کے مری جانے والے سیاحوں کی ہائی ایس وین کو حادثہ وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں جا لگی، دیوار کے ساتھ ٹکراتے ہی وین میں آگ بھڑک اٹھی، دروازہ سڑک کنارے دیوار کی جانب ہونے کے باعث نہ کھولنے سے چار بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے حکام کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی مختلف گاڑیوں میں مری جا رہی تھی کہ متاثرہ ہائی ایس وین میں 13 مرد و خواتین کے ساتھ 10 بچے بھی سوار تھے۔

ہائی ایس وین مری ایکسپریس وے پر کجھوٹ کے مقام پر پہنچی تو اچانک گاڑی میں خرابی پیدا ہوئی اور گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے برساتی نالے میں دیوار کے ساتھ جا لگی جس سے گاڑی کے مسافروں والے پھنس کر رہ گئے اور اچانک گاڑی میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق آتشزدگی اور زخمی ہونے کے نتیجے میں مجموعی طور پر چار بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوئے اور 13 زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس ،ریسکیو 1122 راولپنڈی اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو نکال کر پمز اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس ثاقب وحید کا کہنا تھا کہ ہائی ایس وین اس جانب گری جہاں سے دروازے کھولنا ممکن نہ تھا۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو کہ ملتان سے مری کی جانب جا رہے تھے وین میں دس بچے بھی سوار تھے ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں