پاکستانی کارکن کو عمر قید کی سزا دینے پر اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی مذمت
ماہ رنگ بلوچ کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں عمر قید کی سزا ہوئی
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے بدھ کے روز پاکستانی عدالت کی جانب سے انسانی حقوق کی کارکن ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے "انصاف سے مذاق" قرار دیا ہے۔
جنوبی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ماہ رنگ بلوچ کو 2025 میں اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا کہ گذشتہ سال ساحلی شہر گوادر میں ان کے ایک احتجاجی مظاہرے میں جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی بانی ماہ رنگ کو گذشتہ ماہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
اقوامِ متحدہ کے ایک درجن سے زائد آزاد ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "پُرامن احتجاج اور اظہار کی آزادی کو دبانے کے لیے ڈاکٹر بلوچ کی سزا ایک غیر منصفانہ مقدمے میں اور انسدادِ دہشت گردی و قتل کے الزامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے دی گئی جو انصاف سے مذاق ہے۔ نیز کہا کہ احتجاج میں محض شرکت کو ارادۂ قتل قرار دے دیا گیا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ مزید کئی مقدمات زیرِ التوا ہیں۔
انہوں نے کہا، "ڈاکٹر بلوچ کو جن مقدمات کا سامنا ہے، ہم ان کی تعداد سے پریشان ہیں جن کا مقصد ہے کہ انہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار افراد کی وکالت کرنے والے دیگر بلوچ کارکنان کو ڈرایا اور روکا جائے اور سزا دی جائے۔"
دوسری جانب حکام کہتے ہیں کہ سرحدی صوبے میں مہلک شورش سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی میں اضافہ ضروری ہے۔
بلوچستان کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملحق ہیں جہاں سکیورٹی فورسز علیحدگی پسند دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے نبرد آزما ہیں۔
-
امریکی ناظم الامور: پاکستان سے روابط ’تاریخ کی مضبوط ترین سطح‘ پر ہیں
فریق اس 'مضبوط بنیاد' پر تعلق استوار کریں گے: نیٹلی بیکر کا اظہارِ امید
بين الاقوامى -
پاکستان کا 2026 کے آخر تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو آن لائن منتقل کرنے کا ارادہ
ڈیجیٹل بینکنگ کے صارفین کی تعداد 135 ملین ہو گئی: وزیرِ مملکت برائے خزانہ
پاكستان -
پاکستان : پہلی چار سالہ حج پالیسی کی منظوری
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے منگل کے روز پہلی چار سالہ حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ ...
پاكستان