نیول چیف کی اسکندریہ میں مصری نیوی کمانڈر سے ملاقات

فوجی تعاون اور تجربات کی منتقلی و تبادلے کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برادر اور دوست ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے مسلح افواج کی گہری خواہش کے فریم ورک کے تحت مصر کے نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل محمود عادل فوزی نے پاکستان کی بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے اسکندریہ میں نیوی کمانڈ کے ان کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی ہے۔

فریقین نے مذاکرات کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے تعلقات اور تجربات کی منتقلی و تبادلے کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری نیوی کمانڈر نے مصری اور پاکستانی بحری صلاحیتوں کو بڑھانے اور فریقین کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنی طرف سے پاک بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے تعلقات کی گہرائی پر بات کی ۔

اسی تناظر میں مصری نیوی کمانڈر اور پاک بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف نے ایک تجزیاتی دورہ کیا جس میں اسکندریہ شپ یارڈ کمپنی کا دورہ شامل تھا تاکہ کمپنی کی صلاحیتوں اور بحری یونٹس کی تیاری میں اس کے اہم تجربات سے واقفیت حاصل کی جا سکے۔ ساتھ ہی حال ہی میں شامل ہونے والے متعدد بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا تاکہ ان کی جنگی صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام سے واقفیت حاصل کی جا سکے جو حالیہ عرصے میں بحری افواج کو حاصل ہوئے ہیں۔ نیول چیف نے مصری نیول کالج کا دورہ بھی کیا تاکہ جدید ترین تعلیمی نظام کے مطابق طلبہ کی تیاری اور اہلیت کے نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں