توہینِ رسالت کے الزام کے بعد پاکستان میں عیسائی آبادی پر حملہ

مشتعل ہجوم نے چرچ بھی نذر آتش کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور کے ایک عیسائی لڑکے کے خلاف توہینِ رسالت کے الزام کے بعد مشتعل افراد نے جوزف کالونی پر دھاوا بول کر گھروں اور مکانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بادامی باغ کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع جوزف کالونی میں ہفتے کے روز مشتعل افراد نے حملہ کر کے 178 کے قریب مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچایا۔ اسی دوران ایک چرچ کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔

جمعہ کی رات کو عیسائی لڑکے ساون مسیح کے خلاف شاہد عمران کی مدعیت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 295 سی کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متعلقہ تھانے کے اہلکار نے بتایا کہ حجام شاہد عمران نے بتایا تھا کہ ساون مسیح نامی لڑکا توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے۔

ہفتے کے روز مشتعل ہجوم پر قابو پانے کی کوشش میں 20 سے زائد پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔ علاقے میں کئی گھروں سے اب بھی دھواں اٹھ رہا ہے، لیکن تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ علاقے کی عیسائی آبادی جمعہ کے روز ہی علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں