متحدہ عرب امارات کے ادارے 'اتحاد ریل' نے اعلان کیا ہے کہ تیز رفتار ریل کا عظیم قومی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔اس اعلان کے ساتھ منصوبہ کی فضا سے لی گئی تازہ تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔
قومی ریل منصوبے کی تصاویر اتحاد ریل نے سوشل میڈیا چینلز پر جاری کی ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی ریل منصوبہ فجیرہ اور حجر پہاڑی سلسلے سے گذررہا ہے۔ اس بارے میں اتحاد ریل کےایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے ' ہمارا قومی ریلوے نیٹ ورک حجر پہاڑوں سے گذرتا ہے اور یہ 145 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ '
یہ منصوبہ شارجہ کے بارڈر تک جاتا ہے اور فجیرہ سے ہوتا ہوا راس الخیمہ تک چلا جاتا ہے۔ جہاں یہ ساحل کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کی ایک محفوظ اور تیز رفتار سہولت فراہم کرے گا۔ یہ منفرد قسم کے راستوں سے گذرتا ہے ،انھیں پہاڑوں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک منفرد ٹائیپو گرافی ہے۔ '
اتحاد ریل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے '' اس قومی ریل نیٹ ورک کے منصوبے پر 70 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کی تکمیل پر ہر سال لاکھوں مسافروں کو تمام بڑے شہروں تک سفر سہولت فراہم ہو جائےگی۔
Our #PhotoOfTheWeek was captured in the Emirate of Fujairah, known for its breathtaking scenery and iconic mountainous landscape. Our National Railway network traverses through the Hajar mountains and extends for 145 km, connecting the borders of Sharjah, pic.twitter.com/hMXIqpHpdc
— Etihad Rail (@Etihad_Rail) August 4, 2022
جون میں اتحاد ریل نے اعلان کیا تھا کہ اس کا پہلا ریلوے سٹیشن فجیرہ میں مکمل ہو جائے گا۔ یہ ریلوے لائن گیارہ ریجنز کو باہم ملائے گی اور پورے متحدہ عرب امارات پر محیط ہوگی۔ ابو ظبی میڈیا آفس کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے اس کا سٹیشن شکمکام کے علاقے میں ہوگا جو مشرقی ساحل پر واقع ہے۔
ابو ظبی سے دبئی مسافر اس ریل لائن کے ذریعے صرف 50 منٹ میں پہنچ سکیں گے۔ جبکہ ابو ظبی سے فجیر ہ تک کا سفر 100 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ تاہم ابھی تک مسافروں کے لیے اس ریل لائن پر سفر کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
-
متحدہ امارات نے بھی غزہ میں امن کی اپیل کردی
سلامتی کونسل کے محدود اجلاس کی درخواست پر چین ، فرانس اور ناروے کے بھی دستخط شامل
صفحة اول -
متحدہ عرب امارات کا’ایک چین‘ پالیسی کے احترام کی اہمیت پرزور
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے بیجنگ کے’ایک چین‘اصول کے احترام کی تصدیق کی ...
بين الاقوامى -
یمن میں جنگ بندی میں توسیع؛ کویت،عُمان اورمتحدہ عرب امارات کاخیرمقدم
متحدہ عرب امارات، کویت اور عُمان نے یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا خیر ...
بين الاقوامى