صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نےعالمی سطح پر کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی صحت کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
صدارت عامہ کی مسجد حرام میں حفظان صحن کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے حرم مکی میں وائرس سے بچاؤ کے لیے سینٹرلائزیشن [جراثیم کشی] کے 1300 آلات اور جدید مشینیں نصب کی ہیں۔ان آلات کی تنصیب کا مقصد مسجد حرام میں عازمین عمرہ اور نمازیوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا اور زائرین کو سکون کے ساتھ عبادات اور مناسک کی ادائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مسجد حرام میں ماحولیاتی تحفظ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب حسن السویہری نے کہا کہ محکمہ مسجد حرام میں ماحولیاتی تحفظ کے کام کی پیشرفت اور ترقی کے منصوبوں کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہے۔ انتظامیہ فیلڈ ٹورز کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق مسجد حرام کے ماحول کو 24 گھنٹے صحت مند اور محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کی سہولیات چوبیس گھنٹے احتیاط سے منتخب کی گئی مسجد کے اندرونی ماحول کو جراثیم کشی کے ذریعے صاف اور صحت مند رکھا جاتا ہے۔ تیرہ سو جراثیم کش آلات اور 650 موبائل پمپس نصب کیے گئے ہیں۔
جراثیم کشی کے لیے 11 سمارٹ روبوٹس تیار کیے ہیں جو مسجد حرام کے تمام حصوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے پہلے سے پروگرام کیے گئے نقشے کے ذریعے انسانی مداخلت کے بغیر 8 گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔20 بائیو کیئر ڈیوائسز مسجد کی سطحوں اور ماحول کو فی گھنٹہ1000 مربع میٹر جگہ کی صفائی کا کام انجام دہتے ہیں۔
-
مسجد نبویﷺ میں بزرگ و معذرو افراد کے لیے وہیل چیئرز اور کرسیوں کی فراہمی
ایجنسی برائے امور ِمسجد نبویﷺ نے بزرگ اور معذور افراد کی خدمت کے لیے (1000) ایک ...
مشرق وسطی -
مسجد الحرام کے 210 دروازوں پر 600 اہلکار مامور
حرمین انتظامیہ نے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مسجد الحرام کے 210 دروازوں پر ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد نے مسجد نبوی ﷺ کے قریب ’رؤى المدینہ‘ منصوبہ کا افتتاح کردیا
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبویﷺ کے مشرق میں واقع ’رؤى ...
بين الاقوامى