بیوی کو تھپڑ رسید کرنے پر سعودی کو ایک دن قید کی سزا
''ملزم''کو آیندہ بیوی پر تشدد نہ کرنے کی ہدایت،وکیل استغاثہ کا فیصلے پر اعتراض
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک سمری عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو چہرے پر دو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں ایک دن جیل کی سزا سنائی ہے۔
سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بیوی کے نجی حق سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔البتہ اس نے خاوند کو خبردار کیا ہے کہ وہ آیندہ کبھی اپنی بیوی کو نہ مارے۔
بیوی نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ اس کے خاوند نے اسے شدید مارا پیٹا اور اس کے بائِیں کندھے پر ضرب لگائی ہے۔اس نے اپنے دعوے کے حق میں عدالت میں ایک میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی تھی۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کوئی اور پیچیدگی پیدا نہیں ہوتی تو پھر اس کو تین دن تک علاج کی ضرورت ہوگی۔
تاہم خاوند نے عدالت میں اپنی بیوی کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اس نے اس کو کندھے پر ضرب لگائی ہے۔البتہ اس نے بیوی کو چہرے پر دو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا تھا۔
اس سعودی خاتون کے وکیل اور جنرل پراسیکیوٹر نے عدالت کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے لیکن جج نے انھیں اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے تیس دن کا وقت دیا ہے۔بیوی شاید اپنے شوہر نامدار کو سنائی گئی ایک دن قید کی سزا پر مطمئن نہیں ہے اور وہ اس کو زیادہ سزا دلوانا چاہتی ہے۔
-
شوہروں پر تشدد، 4 سعودی خواتین کو مقدمات کا سامنا
چہرے پر تھپڑ مارنا بڑا جرم ہے: وزارت سماجی بہبود
بين الاقوامى -
سعودی عرب: خواتین کو بلیک میل کرنیوالوں کو سخت سزائیں
انٹرنیٹ خواتین کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے: شیخ عبداللطیف
بين الاقوامى -
سعودی تعلیمی اداروں میں بے پردہ خواتین کے داخلے پر پابندی
مخلوط ماحول کی ہر صورت ممانعت، 24 گھنٹے تعلیمی اداروں کی نگرانی
مشرق وسطی -
فوج میں بھرتی کے لئے سعودی خواتین سے درخواستیں طلب
منتخب 15 خواتین کو انسپکٹر سولجر کا رینک دیا جائے گا
ایڈیٹر کی پسند -
دو سعودی خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار
خواتین کئی گھنٹے تک زیر حراست،مرد رشتہ داروں سے بیان حلفی لینے کے بعد رہائی
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں خواتین ڈرائیونگ کی حمایت میں ریلیوں پر پابندی عاید
خلاف ورزی کرنے والوں سے طاقت کے نمٹنے کی دھمکی
بين الاقوامى