روسی وزیراعظم کا ٹویٹراکاؤنٹ ہیک، استعفیٰ ٹویٹ
ہیکروں کی دراندازی کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتین پر تنقید
ہیکروں نے روسی وزیراعظم دمتری میدویدیف کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں جمعرات کو دراندازی کرکے ان کا استعفیٰ ٹویٹ کردیا ہے اور صدر ولادی میر پوتین پر تنقید کی ہے۔
انھوں نے میدویدیف کے روسی زبان میں ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے:''میں مستعفی ہورہا ہوں ،میں حکومت کے اقدامات پر شرمندہ ہوں ،مجھے معاف کردیں''۔
ایک اور ٹویٹ میں لکھا:''میں ایک طویل عرصے سے یہ کہنا چاہ رہا تھا:وُوا آپ غلط ہو''۔وُوا ولادی میر کا عرفی نام ہے۔میدویدیف قبل ازیں صدر تھے اور ولادی میر پوتین وزیراعظم تھے لیکن تب بھی وہ پوتین کے ماتحت ہی رہے تھے۔اس ٹویٹ میں اسی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
روسی وزیراعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغامات جاری ہونے کے بعد ایک حکومتی ترجمان نے سرکاری خبررساں ایجنسی ریا نووستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ''میدویدیف کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے اور یہ پیغامات حقیقی نہیں ہیں۔ہم اس مسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں''۔
تاہم ہیک پیغامات بدستور روسی وزیراعظم کے اکاؤنٹ پر ظاہر ہورہے ہیں اور ٹویٹر پر ان کے پیروکاروں کی تعداد یک دم دس ہزار سے بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ہیکروں نے بہت سے ٹویٹس میں روسی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک پیغام میں انھوں نے لکھا ہے کہ ''کریمیا ہمارا نہیں ہے۔مہربانی کرکے اس کو ری ٹویٹ کردیں''۔
ایک اور ٹویٹ میں روسی وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ''ہم دوبارہ 1980ء کے عشرے میں جاسکتے ہیں۔یہ افسوس ناک ہے۔اگر کریملن میں میرے ساتھیوں کا یہ مقصد ہے تو وہ اس کو بہت جلد حاصل کرلیں گے''۔
بعض میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر عاید پابندیوں کے نتیجے میں اناج کی درآمد کی ممانعت سے ایک مرتبہ پھر ملک میں ماضی کی طرح خوراک لینے والوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ سکتی ہیں۔
ہیکروں نے روسی وزیراعظم کو یہ ہاتھ ایسے وقت میں دکھایا ہے جب وہ جمعرات کو صدر پوتین اور ارکان پارلیمان کے ساتھ کریمیا سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔اس اجلاس میں مارچ میں جزیرہ نما کریمیا کی یوکرین سے علاحدگی اور روس میں شمولیت کے بعد وہاں پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا جانا تھا۔
-
نامعلوم ہیکر گروپ کے اسرائیلی ویب سائٹس پر حملے
غزہ پر بمباری کا ردعمل، متعدد اسرائیلی سائٹس ناکارہ بنانے کا دعویٰ
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک
ہیکروں نے اسرائیل کی جوہری تنصیب پر راکٹ حملے کی خبر جاری کردی
بين الاقوامى -
''ہماری حمویاں واپس لاؤ''مشعل اوباما کا ٹویٹر پر مضحکہ
دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں کے بارے میں میڈیا میں تو مشہور ہے یا کیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
شامی صدر کے بھائی ماہرالاسد کی تصویر ٹویٹر پر جاری
شامی صدر بشارالاسد کے بھائی ماہرالاسد کی طویل روپوشی کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر ...
ایڈیٹر کی پسند -
''چہرے کا پردہ ضروری نہیں''، سعودی مبلغ کی رائے
خواتین کے چہرے کے پردے کے بارے میں ٹویٹر پر تندوتیز بحث
ایڈیٹر کی پسند -
امریکا کی''میرا''کم کاردشیان کی''خوبصورت''انگریزی
ٹویٹر پر''کسب بچائیں'' کو آرمینیا میں نسل کشی سے متعلق سمجھ بیٹھیں
ایڈیٹر کی پسند