روس :مسلمانوں کے لیے خاص موبائل فون تیار
فون میں قرآن مجید عربی اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے
روس میں موبائل فون تیار کرنے والی ایک کمپنی نے صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ایک فون تیار کیا ہے جس میں قرآن مجید ،قبلہ نما اور نماز کی اذان کو پہلے ہی انسٹال کردیا گیا ہے۔
روسی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اس موبائل کو ابتدائی طور پر صرف روسی مسلمانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مکمل قرآن مجید عربی متن اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔
یہ فون بی کیو موبائل کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس میں ایسا آلہ بھی لگایا گیا ہے جو صارف کی جگہ کے بارے میں بتائے گا اور وہ جس علاقے میں بھی موجود ہوگا وہاں سے اس کی کعبۃ اللہ (مکہ مکرمہ) کی جانب رُخ کے لیے رہ نمائی کرے گا۔
روسی مسلمانوں کی مرکزی روحانی انتظامیہ کے نمائندے تیمور امائیف نے سرکاری خبررساں ایجنسی تاس کو بتایا ہے کہ ''اس موبائل کی تیاری سے قبل ماہرین نے مسلم عقیدے کے پیروکاروں کی دلچسپیوں کا مطالعہ کیا تھا اور ان سے یہ پوچھا تھا کہ ان کی روزمرہ زندگی میں کس طرح کا آلہ مفید رہے گا''۔
انھوں نے بتایا کہ ''اس موبائل فون کا مینو بہت سادہ اور واضح ہے۔صارف چند ایک کلک کے بعد قرآن مجید کی سورتوں پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اپنی مطلوبہ سورہ کو کھول کر اس کی تلاوت کرسکتا ہے''۔
-
موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!
ناخن کی تیاری میں NFC ٹکنالوجی استعمال ہوتی ہے
بين الاقوامى -
خواتین مریضوں کو 'ہراساں' کرنے والا مصری ڈاکٹر گرفتار
ملزم نے خفیہ کیمرے کو موبائل فون سے مربوط کر رکھا تھا
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ٹیکسی کا حصول بذریعہ موبائل فون اپیلی کیش ممکن
ستر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سےعرب دنیا میں عوامی سہولت کا منصوبہ
مشرق وسطی -
''ٹیکسٹ اور ڈرائیو ایک ساتھ نہ کریں''لبنانی پاپ اسٹار پیغام پھیلائیں گی
حیفا وہبی ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے خلاف مہم چلائیں گی
مشرق وسطی -
ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلامی سمارٹ فون متعارف کرائیں گے
پیس موبائل سمارٹ فون اسلامی معلومات کا بھی خزانہ ہو گا
بين الاقوامى -
پاکستان کے 50 شہروں میں موبائل فون سروس دو دن کے لیے بند
نویں اور دسویں محرم کو دہشت گردی کا خطرہ
پاكستان