فرانس کا اخوان المسلمون کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس نے پہلی بار اخوان المسلمون اور اس کے ہم خیال گروپوں کو ان تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں فرانس میں بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم مانویل فالس کا کہنا ہے کہ ان کا ملک انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے گروپوں کو بلیک لسٹ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اخوان المسلمون اور پڑوسی ملکوں موجود سلفی شدت پسند اور اخوان کی حمایت کرنے والوں‌ کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ اعتدال پسند گروپوں‌ کو خود کو بنیاد پرست تنظیموں اور قدامت پسندوں سے الگ کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں فرانس کے تمام سیکیورٹی اداروں اور پولیس کو بھی اپنی ذمہ داریاں‌ ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں‌ نے کہا کہ یورپی ممالک میں ہم کسی گروپ کی مذہبی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم کا بیان یورپ کے ان ممالک پر بالواسطہ طو پر سخت تنقید ہےجو اپنے ہاں اخوان المسلمون کے افکارو نظریات کا احترام کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں