جامعہ میں الگ الگ رہیں: داعش کا یمنی طلبہ وطالبات کو حکم

جامعہ کی حدود میں موسیقی پر پابندی ،طلبہ کو باجماعت نمازیں ادا کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک سخت گیر مسلح گروہ نے ایک جامعہ کے طلبہ وطالبات کو اپنے کیمپس کی حدود میں الگ تھلگ رہنے کا حکم دیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صوت میں ان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

بعض طلبہ نے بتایا ہے کہ مسلح جنگجوؤں نے جامعہ عدن کے تین شعبوں میں ایک ورقی اشتہار تقسیم کیا ہے۔اس پر داعش کے جنگجوؤں کے دستخط ہیں اور اس میں الگ تھلگ نظر نہ آنے والے طلبہ وطالبات کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ان اشتہاروں میں جامعہ کی حدود میں موسیقی پر پابندی لگادی گئی ہے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپس میں باجماعت نمازیں ادا کریں۔جنگجوؤں نے ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے آیندہ جمعرات تک کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

انھوں نے دوسری صورت میں جامعہ پر کار بم اور پیٹرول بم حملوں کی دھمکی دی ہے۔اشتہاروں پر داعش کی عدن اور جنوبی صوبے ابین میں موجود شاخوں کی جانب سے دستخط کیے گئے ہیں لیکن ان کے مصدقہ ہونے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں