دنیا بھر میں آزادی صحافت 12 برس کی نچلی ترین سطح پر !
عالمی تنظیم "فریڈم ہاؤس" کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں آزادی صحافت گزشتہ 12 برس کی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ مسئلے کا بڑا حصہ بے جا طرف داری، تقطیب اور صحافیوں پر حملوں اور ہراساں کیے جانے کی شرح میں اضافے سے وابستہ ہے۔
مشرق وسطی میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں، مکسیکو میں ہراساں کیا جانا اور ہانگ کانگ میں آزادی اظہارے کے حوالے سے اندیشے یہ تمام امور مسائل میں نمایاں طور شامل ہیں۔
دنیا بھر میں آزادی صحافت سے متعلق "فریڈم ہاؤس" کی سالانہ رپورٹ میں 199 ممالک اور خودمختار علاقوں کو شامل کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2015ء کے دوران 62 ملکوں میں آزادی صحافت کی صورت حال اطمینان بخش رہی، 71 ملکوں میں صحافت کی آزادی جزوی رہی جب کہ 66 ممالک ایسے ہیں جہاں ذرائع ابلاغ کو آزادی حاصل نہ تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی، بنگلہ دیش، گیمبیا، سربیا، برونڈی اور یمن میں آزادی صحافت میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔
آزادی صحافت میں نچلے ترین درجوں پر شمالی کوریا، ترکمانستان، ازبکستان، جزیرہ نما کریمیا، اریٹیریا، کیوبا، بیلاروس، جمہوریہ گنی، ایران اور شام رہے۔
دوسری جانب اس درجہ بندی میں ابتدائی پوزیشنوں پر ناروے، بیلجیئم، فن لینڈا، ہالینڈ اور سوئیڈن ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں صحافیوں کو بدترین صورت حال کا سامنا ہے اس کی وجہ حکومتوں اور ملیشیاؤں کی جانب سے درپیش دباؤ ہے۔
"داعش" تنظیم اور دیگر شدت پسند جماعتیں دوسری نوعیت کے دباؤ کا استعمال بھی کرتی ہیں اور ان کی جانب سے میڈیا پر شدید حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔
-
عالمی آزادی صحافت دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: سروے
ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں آزادی صحافت پچھلی دہائی کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ...
ایڈیٹر کی پسند -
عراق کی شکایت پر تین مصری چینلز آف ائر
آزادی صحافت پر پابندی لگانے میں مصر اور پاکستان میں مسابقت جاری
بين الاقوامى -
عاجلانہ صحافت: پاکستانی اخبار میں مزاحیہ خبر پر مبنی حقیقی رپورٹ
ہیروڈز میں سعودیوں کے داخلے پر پابندی کی خبر 'دی نیوز' میں من و عن شائع
ایڈیٹر کی پسند -
"الحدث" ٹیلی ویژن صحافت کا ایک منفرد نمونہ ثابت ہو گا
"العربیہ کی خبروں اور پروگراموں کا تنوع برقرار رہے گا"
ایڈیٹر کی پسند -
صحافت میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی تیونس کے صدر کو مہنگی پڑ گئی
حکومت مخالف میڈیا تیونسی صدر المنصف المرزوق پر سخت برہم
بين الاقوامى -
دنیائے صحافت کی چوتھی عالمی کانفرنس کا سعودی عرب میں انعقاد
کانفرنس میں دنیا بھر سے112 خبر رساں اداروں کی نمائندگی ہو گی
مشرق وسطی