.

رپورٹ پڑھنے کے بعد کیا آپ یہ چیزیں فریج میں رکھیں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک فطری عمل کے تحت صارفین اپنی خرید کردہ خوراک اور اشیاء ضروریہ کو زیادہ مدت تک محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کھانے پینے کی چیزوں کود یر تک محفوظ رکھنے کے لئے فریج میں رکھنا ضروری ہے؟

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی زیر نظر رپورٹ میں کھانے پینے ایسی پندرہ چیزوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے کہ جنہیں فریج میں رکھنے سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کچھ اشیاء کے بارے میں سامنے آنے والے حقائق تو درحقیقت انتہائی حیران کن ہیں۔

1) کیلا:

کیلے میں موجود غذائیت اسے فریج سے باہر رکھنے سے بہتر رہتی ہے اسی لئے کیلے کو فریج سے باہر ہی رکھنا چاہئیے ۔ کینیڈا کی مارکیٹینگ ایسوسی ایشن کے مطابق کیلوں کو مکمل طور پر پکنے تک عام درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہے۔ ٹھنڈی جگہ پر اس عمل میں رکاوٹ آجاتی ہے۔

2) آلو:

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں آلو کی کاشت کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ آلو کو ٹھنڈی، خشک اور تاریک جگہ پر سٹور کرنا چاہئیے ہے۔ مگر فریج کے درجہ حرارت میں زیادہ کمی کے باعث آلو میں موجود سٹارچ چینی میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں آلوئوں کو زیادہ ٹھنڈا ہونے سے روکنے کے لئے ان کو کم ٹھنڈے درجہ حرارت میں رکھنا ضروری ہے۔ ان آلوئوں کو دھوئے بغیر پلاسٹک شاپروں سے نکال کر رکھا جائے تو وہ ان کی غذائیت کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

3) پیاز:

پیازوں کو فریج میں رکھنے کی صورت میں وہ نرم ہو کر گلنا شروع ہوجاتا ہے۔ امریکا کی 'نیشنل پیاز ایسوسی ایشن' کے مطابق چھلکے والے پیازوں کو پلاسٹگ بیگ سے نکال کر اور فریج سے باہر رکھنا ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ چھلکے والے پیاز کو زیادہ سے زیادہ دیر رکھنے کے لئے اسے ہوا لگنا ضروری ہے۔ اگر چھلکے کے بغیر پیاز موجود ہیں تو انہیں کسی ڈھکن والے برتن میں ڈال کر فریج میں رکھنا بہتر ہے۔

4) ایووکاڈو

اگر آپ بازار سے کچے ایووکاڈو خرید کر لائے ہیں تو انہیں فورا فریج میں نہ رکھیں۔ انہیں پکنے کے لئے وقت درکار ہوگا اور اس دوران انہیں ٹھنڈی جگہ رکھنے سے اس عمل میں خلل پڑے گا۔ ایووکاڈو کو صرف مکمل طور پر پکنے اور فوری استعمال میں نہ ہونے سے سبب فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

5) لہسن:

یقین آئے یا نہ آئے مگر لہسن کو فریج میں رکھنے سے اس لہسن سے نئی شاخیں نکل آئیں گی۔ لہسن گل جائے گا اور اس کے حصے نرم ہوجائیں گے۔ فریج میں پڑے لہسن کی شکل باہر سے بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ تب تک اس کی اصل حالت نہیں جان سکیں گے جب تک آپ اس کو کاٹ کر دیکھ نہیں لیتے۔

6) بریڈ (ڈبل روٹی) :

ڈبل روٹی کو خشک کرنے میں سب سے زیادہ تیزی سے فریج کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بریڈ سے سینڈوچ بنانا ضروری ہیں تو آپ ان کو فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ ٹھنڈے درجہ حرارت میں بریڈ سخت ہوجائے گی۔

7) کافی:

کافی کے دانوں کو اپنا ذائقہ اور تازگی برقرار رکھنے کے لئے ٹھنڈی، خشک اور تاریک جگہ پر رکھنا ضروری ہے اسی لئے فریج کا درجہ حرارت اس کام کے لئے موزوں نہیں۔ کافی اور کافی کے دانوں کو زیادہ استعمال کے لئے ایک ہوا بند برتن میں رکھنا ضروری ہے۔

8) ٹماٹر:

ٹماٹروں کو فریج میں رکھنے کی صورت میں اس کا ذائقہ کھو جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کو ٹھنڈی ہوا میں رکھنے سے اس کے مکمل طور پر پکنے کی رفتار میں کمی آجاتی ہے۔ اس ٹھنڈے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹماٹر کی ساخت بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔

9) شہد:

اگر آپ شہد کو کسی بھی ہوا بند برتن میں رکھتے ہیں تو وہ سدا بھر کے لئے ٹھیک رہتا ہے۔ اسی لئے اس کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ شہد قدرتی طور پر ایک محفوظ خوراک ہے اور اسے انسانوں کی جانب سے محفوظ رکھنے کے لئے کوئی زیادہ جتن نہیں کرنے پڑتے ہیں۔ فریج میں شہد کو رکھنے کی صورت میں اس کے اندر چینی کے دانے بننے کا عمل تیز ہوجائے گا جس کے نتیجے میں شہد آٹے کی سی شکل اختیار کرلے گا۔

10) تربوز:

اگر آپ نے کسی تربوز کو کاٹ کر نہیں رکھا ہے تو اسے فریج میں رکھنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ ریسرچ کے مطابق تربوز کو عام درجہ حرارت پر رکھنے کی صورت میں بہترین رہتے ہیں۔

11) حلوہ کدو:

حلوہ کدو کوہوا دار جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔ دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے کدو کو تاریک، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا چاہئیے ہے۔ اسی لئے فریج میں رکھنا قطعاً ضروری نہیں ہے۔

12) زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل کو فریج میں رکھنے کی صورت میں یہ سخت اور زیادہ گاڑھا بن جاتا۔ اسی لئے زیتون کے تیل کو کسی تاریک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔

13) تلسی:

تلسی کے پتوں کو فریج میں رکھنے کی صورت میں بہت جلدی مرجھا جائیں گے اس کے علاوہ تلسی کے پتے کسی بھی دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی خوشبو کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔ اسی لئے اس کو فریج میں رکھا بہتر نہیں ہے۔

14) گٹھلی والے پھل (آم، آڑو، خوبانی وغیرہ) :

ٹماٹر اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی طرح گٹھلی والے پھل بھی اپنی پوری طرح پکنے کے لئے ہوا دار جگہ میں رکھنا ضروری ہے۔

15) مونگ پھلی مکھن (Peanut Butter):

بریڈ پر لگا کر کھایا جانے والا یہ مکسچر بھی فریج سے باہر بہترین حالت میں رہتا ہے۔ فریج میں اس کی حالت انتہائی سخت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس کو بوتل سے نکالنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔