"واٹس ایپ" گروپ نے قیمتی گاڑی کا مالک بنا دیا !
سعودی عرب میں "واٹس ایپ" پر ایک گروپ بنانے والے شہری کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ گروپ کے ارکان کی جانب سے اسے تحفے کے طور پر ایک قیمتی گاڑی ملنے والی ہے۔ عسیر صوبے کے ضلع خمیس مشیط کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں گروپ کے ارکان نے بانی رکن کو اپنی جانب سے یہ بیش بہا تحفہ پیش کیا۔
سعودی روزنامے "عکاظ" کے مطابق ایک سعودی تاجر نے "واٹس ایپ" پر ایک سوشل گروپ بنایا تھا جس میں اپنے حلقہ احباب میں شامل دوستوں اور عزیزوں کو شامل کیا۔ بعد ازاں گروپ کے ارکان کی جانب سے مذکورہ بانی رکن کو ایک تقریب میں دعوت دی گئی۔ تقریب میں ارکان نے جب سعودی تاجر کو 2016 کے ماڈل کی ایک tahoe Chevrolet گاڑی بطور تحفہ پیش کی تو وہ حیران رہ گیا۔
بات صرف یہاں تک محدود نہیں رہی بلکہ گروپ کے بانی رکن کی شان میں ایک شعری قصیدہ اور تعریفی کلمات بھی پیش کیے گئے۔ اس کے بعد اسے گاڑی کی چابی اور یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
-
"واٹس ایپ" سعودی خاتون شہری کے کوڑے لگنے کا سبب
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عدالت نے ایک خاتون شہری کو 5 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : معذوری کا سب سے بڑا چیلنجر دنیا سے رخصت
سعودی عرب کا معروف شہری طارق الوداعی موت کے ہاتھوں اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ طارق نے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : کھانے لانے میں تاخیر پر ریستوران ورکر کا قتل
انٹرنیٹ پر زیر گردش ایک وڈیو کلپ نے سعودی عرب کے علاقے افلاج میں ایک مقامی شہری کے ...
مشرق وسطی