مریض کا پیٹ چاک اور ڈاکٹر رقص میں مصروف!
اس میں کوئی شک نہیں کہ کام کے دوران خوش رہنا ہمیشہ مطلوب رہتا ہے تاہم یہ امر اس وقت متنازعہ بن جاتا ہے جب اس کا تعلق ایک حساس پیشے سے ہو اور اس پر روزانہ ہزاروں افراد کی زندگی کا انحصار ہو۔
یہاں ہم بات کررہے ہیں یوٹیوب پر نشر ہونے والی ایک سرجن کی وڈیو کی جو آپریشن تھیٹر میں موسیقی کی آواز پر رقص کر رہا ہے جب کہ اس کے سامنے ایک مریض سو رہا ہے جس کا پیٹ "چاک" ہے۔ وڈیو میں ڈاکٹر اکیلا نظر نہیں آ رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک نرس بھی نظر آرہی ہے جو دوران آپریشن اس کی معاونت کر رہی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ کولمبیا کے شمال مغرب کے ایک ہسپتال میں بنائی گئی اس وڈیو کو مذکورہ ڈاکٹر سے ناراض کسی شخص نے افشا کیا ہے۔
تاہم اس کو پوسٹ کرنے والی شخصیت مڈلین شہر کے مشیر برنارڈو الیخاندرو ہیں جن کے نزدیک مذکورہ ڈاکٹر نے طب کے پیشے کے اصولوں کا احترام نہیں کیا جس کے تحت معالج پر مریض کا احترام لازم ہوتا ہے۔
وڈیو کے حوالے سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض کے نزدیک ڈاکٹر نے اپنے کام پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو اس کے اور اس کے ساتھیوں کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ دوسری جانب بعض لوگوں کا موقف ہے کہ اس سے مریض کی بے قدری کا اظہار ہوتا ہے اور ڈاکٹر کی بے توجہی کے سبب غلطی کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔
آپ خود وڈیو دیکھ کر فیصلہ کر لیجیے!
-
زخموں سے چور شامی بچہ ڈاکٹر سے لپٹ گیا: ویڈیو
جنگ کی ہولناکیوں کے دلخراش مناظر
مشرق وسطی -
روسی ڈاکٹر مریض پر پل پڑا، ایک ہی مکّے میں کام تمام ہو گیا
نرس کو ہراساں کرنا مریض کو مہنگا پڑ گیا، شفا کے بدلے قضا آ گئی
ایڈیٹر کی پسند -
فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے کے لیے ڈاکٹر کی تلاش!
اسرائیلی حکومت نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو جبری خوراک دینے کا متنازع ...
مشرق وسطی