شادی کی موج مستی فلسطینی جوڑے کے لیے مصیبت بن گئی
عروسی جوڑا پانی بھر جانے سے سنبھالنا مشکل ہوگیا
ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پرایک نوبیاہتا فلسطینی جوڑے کی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران موج مستی کرتے دلہا دُلہن کو سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے کے بعد مصیبت سے دوچار ہوتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو فوٹیج دیکھنے سے لگتاہے کہ تالاب میں چھلانگ لگاتے ہی دُلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اپنےعروسی جوڑے کے وزن کے ساتھ پانی میں ڈوبنے لگی۔ جوڑے نے جو کہ تیراکی سے لطف اندوز ہونے کے لیے تالاب میں کودا تو اگلے ہی لمحے دلہن خود پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ دلہا نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی۔ دلہن کو پانی میں ڈوبتے دیکھ کر آس پاس کھڑے سب پریشان ہوگئے۔
موقع پر موجود ایک شخص نے ایک لمبی لاٹھی کی مدد سے دلہن کو بچانے میں مدد کی۔ قبل اس کے کہ دلہن پانی میں ڈوب مرتی کنارے پر کھڑے شخص نے لاٹھی کی مدد سے اسے بچالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے لیے خود کو قابو نہ کرپانے کی وجہ اس کا عروسی جوڑا بنا۔ عروسی جوڑے میں پانی داخل ہوتے ہی وہ بہت بھاری ہوگیا جس کے باعث دلہن کے لیے اسے اٹھانا ناقابل برداشت ہوگیا۔
-
بشار کے مشیر کی بیٹی کی شادی.. یا افسانوی تقریب !
ایسے وقت میں جب کہ بشار الاسد کی حکومت کے پاس فوج کے ہلاک اور زخمی اہل کاروں کے ...
مشرق وسطی -
سعودیہ: غیرملکی سے شادی پرتین ہزار ریال آمدن کی شرط
سعودی باشندوں کی غیرملکیوں سے شادی بیاہ کے نئے قواعد وضوابط
مشرق وسطی -
ہم شادی کی انگوٹھی مخصوص انگلی میں کیوں پہنتے ہیں ؟
اگرچہ ایک سے دوسرے ملک میں شادی سے متعلق مختلف رسم و رواج پائے جاتے ہیں تاہم " ...
ایڈیٹر کی پسند