طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے والوں پر بُڑھاپا لپک کر آتا ہے !
ماضی میں متعدد تحقیقی مطالعوں میں یہ بات ظاہر ہو چکی ہے کہ طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ہونے والی نئی امریکی تحقیق میں انتہائی دھچکا پہنچانے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے سے بڑھاپا تیزی سے آتا ہے !
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی اس طبی تحقیق کے مطابق انسان کا بیٹھنا "DNA" کے اندر تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ تبدیلیاں بڑھاپے کی علامات کے جلد ظاہر ہونے کے ساتھ مربوط ہیں جن کا انسانی جلد پر منفی اثر پڑتا ہے۔
تحقیقی مطالعے میں 64 سے 65 برس کی تقریبا 1500 خواتین کو شامل کیا گیا۔ اس دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ جو خواتین بنا حرکت کیے روزانہ 10 گھنٹوں سے زیادہ بیٹھی رہتی ہیں وہ جسم میں "اجزاءِ آخر" یعنی telomeres (ڈی این اے کے سالمے پر اساسوں bases کے تکراری حصوں) کی طوالت کم ہونے کا شکار ہو جاتی ہیں۔ سائنسی شواہد اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ " اجزاءِ آخر" کی طوالت کا گھٹتے چلے جانا زندگی کی طوالت کم ہو جانے سے سروکار رکھتا ہے۔
تاہم صحت مند اسلوبِ زندگی ، سگریٹ نوشی اور موٹاپے کے اسباب سے دوری کے علاوہ روزانہ کم از کم تیس منٹ کی ورزش کے ذریعے.. اجزاءِ آخر یا telomeres کے گھَٹنے کی رفتار کو سُست بنا کر زیادہ سرگرم اور غالبا زیادہ طویل زندگی سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
-
’بڑھاپا بھی قانون کی گرفت سے نہ بچا سکا‘
سوسالہ برطانوی کا جنسی ہراسانی کے الزمات کے تحت ٹرائل
بين الاقوامى -
مسکراہٹ کے آپ کی صحت پر 5 جادوئی فوائد
مسکراہٹ.. انسان کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والی سرگرمی ہے۔ اگرچہ یہ قدرتی نہ بھی ...
ایڈیٹر کی پسند -
صحت کا خیال رکھیں، ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا مت کھائیں!
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن دیکھنے کے ساتھ کھانا ...
ایڈیٹر کی پسند -
آپ کے دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں !
متعدد تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں ...
ایڈیٹر کی پسند -
بُڑھاپے میں خواتین کے صحت مند رہنے کے لیے 5 غذائیں
اگرچہ بڑھاپے کی بیماریاں اور آزادی چھن جانے کا خوف ایسے بھوت کی مانند ہیں جو بڑھتی ...
ایڈیٹر کی پسند -
صحت کے لیے " کالی مرچ " کے 6 اہم فوائد
ہمارے گھروں میں شاید ہی کوئی باورچی خانہ ایسا ہو جہاں کالی مرچ نہ پائی جاتی ہو۔ یہ ...
ایڈیٹر کی پسند