یہ لڑکی باپ کے قدموں میں بیٹھی کیا کر رہی ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں ایک عرب لڑکی وہیل چیئر پر برا جمان اپنے بوڑھے والد کے قدموں میں بیٹھی ہے۔ انتہائی احترام اور عاجزی کے ساتھ گھاس پر بیٹھی اس لڑکی کی یہ تصویر والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بہترین منظر پیش کر رہی ہے۔

تصویر پر کیے جانے والے ایک تبصرے میں کہا گیا کہ لڑکیوں کی پیدائش پر بہت سے لوگ سخت تنگی محسوس اور پریشانی محسوس کرتے ہیں۔ بعض دیگر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں ہمیشہ والدین پر جان نچھاور کرنے والی ہوتی ہیں اور جن کو اولاد میں لڑکیوں سے نہیں نوازا گیا ہوتا انہوں نے گویا محبت اور پیار کا مزہ ہی نہیں چکھا ہوتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں