سال 2070ء میں مسلمانوں کی تعداد کتنی ہو گی ؟
امریکا میں ایک معروف تحقیقی مرکز کے مطابق 2070ء میں اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا۔ امریکی ادارے Pew Research Center کی ایک نئی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2010 سے 2050 کے درمیان دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تقریبا 73% اضافہ ہو جائے گا جب کہ اس دوران مسیحی مذہب کے پیروکاروں میں اضافے کی شرح 53% ہو گی۔
سال 2010ء میں دنیا بھر میں 1.6 ارب مسلمان اور 2.17 ارب مسیحی تھے.. سال 2050ء میں مسلمانوں کی تعداد 2.76 ارب اور مسیحیوں کی 2.92 ارب ہو گی۔ اگر دونوں مذاہب کی شرح نمو اسی رفتار سے جاری رہی تو 2070ء میں مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 2050ء تک دنیا کی آبادی میں ملحدین اور لا دین افراد کی شرح 16.4% سے کم ہو کر 13.2% تک ہو جائے گی۔ تاہم رپورٹ نے یورپ اور شمالی امریکا میں ملحدین اور لا دین افراد کی شرح میں اضافے کی توقع کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی مرکز نے واضح کیا کہ مسیحی مذہب دوسرا سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب ہوگا اور اس عرصے میں دنیا کی آبادی میں 37% کا اضافہ ہو گا۔
رپورٹ کا کہنا ہے کہ مسلمان یورپ کی کُل آبادی کا تقریبا 10% ہوں گے۔
-
اسلام مخالف گیرٹ وائیلڈرز کا ترک ریفرینڈم کی مہم پر پابندی کا عندیہ
ڈچ قوم پرست رکن پارلیمان گیرٹ وائیلڈرز نے کہا ہے کہ وہ ترک عہدہ داروں کی نیدرلینڈز ...
بين الاقوامى -
اسلام دہشت گردی کا منبع نہیں : اینجلا میرکل
جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپ کے روس کے ساتھ تعلقات ایک چیلنج کی ...
بين الاقوامى -
کعبہ کا پرنالا قبل از اسلام سے ایک ہی جگہ پر قائم ہے
کسی مکان کی چھت پرجمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے ایک جگہ مختص کی جاتی ہے جسے ...
ایڈیٹر کی پسند