حاکم دبئی کا عالمی مسرت کونسل کے قیام کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد نے عالمی مسرت کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حاکم دبئی نے کولمبیا یونیورسٹی کے ’پائیدار ترقی‘ کے شعبے کے استاد جیفر ساکس کی نگرانی میں عالمی مسرت کونسل قائم کی ہے جس میں مختلف شعبوں وابستہ 12 شخصیات کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔
أطلقنا اليوم المجلس العالمي للسعادة .. برئاسة جيفري ساكس أستاذ التنمية المستدامة في جامعة كولومبيا وبعضوية 12 عضوا من مختلف التخصصات
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 19, 2017
الشیخ محمد بن راشد نے اپنے’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عالمی مسرت کونسل کے ماتحت صحت، تعلیم، لیبرماحول، ذاتی مسرت، پر مسرت شہر اور معاشروں میں خوشی و مسرت کے معیار کے عنوان سے چھ ذیلی کونسلیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
يندرج تحت المجلس 6 مجالس فرعية في الصحة والتعليم وبيئة العمل والسعادة الشخصية والمدن السعيدة ومعايير السعادة في المجتمعات
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 19, 2017
انہوں نے کہا کہ عالمی مسرت کونسل کے قیام کا مقصد ہم خوشی کو ترقی کے بنیادی معیار کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم نے اس کا کامیاب تجربہ متحدہ عرب امارات میں کیا ہے۔
نهدف من تشكيل المجلس العالمي للسعادة دعم جهود دولية جديدة لاعتماد معيار السعادة كمعيار أساسي لنجاح التنمية في دول العالم كما هو في الإمارات
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 19, 2017
-
کیا آپ 20 مارچ کو دبئی میں ’خوشی کے سفیر‘ سےملنا پسند کریں گے؟
بیس مارچ کو اقوام متحدہ کے شیڈول کے مطابق ہرسال خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی کریک عبور کرنے کی تیاری میں سعودی خاتون تیراک کو کتنا وقت لگا ؟
مہم جو طبیعت کی مالک سعودی خاتون ڈاکٹر مریم صالح بن لادن نے دبئی کریک میں ...
مشرق وسطی -
زندہ بلی کتوں کے آگے ڈالنے والوں کو دبئی کے حکمران نے کیا سزا دی؟
بے زبان حیوانوں کو اذیت پہنچانے والے خود عبرت کا نشان بن گئے
ایڈیٹر کی پسند