مجھے ریاض آ کر اچھا لگا: ٹرمپ کا ٹویٹ پیغام

شاہ سلمان کا بھی تہنیتی ٹویٹ اور ملانیا کا شاندار استقبال پر شکریہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے سعودی دارلحکومت ریاض پہنچنے پر اپنے الگ ٹویٹر پیغامات جاری کئے ہیں، جن میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "مجھے ریاض آ کر اچھا لگ رہا ہے۔ میں دوپہر اور شام کی ملاقاتوں میں شرکت کا متمنی ہوں۔"

امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے سعودی عرب پہنچنے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "خوبصورت خیر مقدم کا بہت بہت شکریہ" انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام #سعودی _عرب اور #ریاض کے الگ الگ ہیش ٹیگز کے ساتھ کیا ہے۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "ہم عزت ماب امریکی صدر کو @POTUS میں شرکت کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کے دورے سے ہمارا تزویراتی تعاون مضبوط ہو گا اور خطے سمیت دنیا میں امن واستحکام کا باعث بنے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size