سابق الجزائری وزیر نے بیوی کو گولی مار دی
افریقی عرب ملک الجزائر کے سابق وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف عبدالحفیظ امقران نے گذشتہ روز اپنے گھر میں موجود اپنی اہلیہ کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔
الجزائری اخبارات کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کے مغرب میں بزرالدہ کے مقام پر سابق وزیر امقران کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر کی اہلیہ کو اپنے شوہر کے ہاتھوں کی گئی فائرنگ سے تین گولیاں لگیں جس کے بعد وہ خود ہی چل پر اسپتال پہنچیں، جہاں ان کا فوری علاج معالجہ کیا گیا۔
زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد سابق وزیر عبدالحفیظ امقران کو مقامی پولیس تھانے بلایا گیا جہاں ان سے فائرنگ کے واقعے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔
-
الجزائر نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد بند کردی
افریقی ملک الجزائر کی حکومت نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد یہ کہہ کر بند کرنے کا ...
بين الاقوامى -
اسرائيل کے نام کے سبب الجزائر کے اسکولوں میں " تناؤ"
الجزائر میں وزارت تعلیم نے دوسری جماعت کے نصاب میں شامل جغرافیہ کے مضمون کی کتاب ...
مشرق وسطی -
تیونس کے بعد الجزائر نے بھی ایرانی "جعل سازی" کو جُھٹلا دیا
الجزائر نے اتوار کے روز اُس بیان سے اپنی براءت کا اظہار کیا ہے جو ایرانی میڈیا نے ...
بين الاقوامى