آخر کیوں! خاتون اینکر نے براہ راست ٹی وی شو میں سر کے بال منڈوا لئے

چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا خواتین سے انوکھا اظہار یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض کے پھیلاﺅ سے متعلق آگاہی مہم کے دوران معروف خاتون سعودی ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی اس مرض میں مبتلا خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنے براہ راست ٹی وی شو میں سر کے بال منڈوا لئے۔

ماہر نفسیات اور ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی خلیجیہ چینل پر ‘سیدتی’ کے عنوان سے ایک مقبول عام پروگرام پیش کرتی ہیں۔

امیمہ نے سر کے بال منڈوانے سے قبل ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھاتی کے سرطان پر کافی گفتگو کر چکی ہیں۔ اب وہ ایک بے نظیر اقدام کرنے جا رہی ہیں۔ امیمہ نے بال منڈوانے کیلئے اناﺅنسر کی نشست سے اٹھتے وقت ناظرین سے درخواست کی کہ وہ آخری لمحے تک مجھے دیکھتے رہیں۔ اس پروگرام کا اختتام وہ انتہائی خوبصورت پیغام دیے کر کرنا چاہیں گی۔

اینکر امیمہ اپنے پروگرام میں بار بار یہ کہتی رہیں کہ چھاتی کا سرطان آزمائش نہیں بلکہ ربانی عطیہ ہے۔ بال منڈواتے ہی امیمہ کو انکی رفیقِ کار عبیر البال نے پیار کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر زار و قطار رو کر منظر کو انتہائی جذباتی بنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں