’مجھے ووٹ دیں، جیت کر روزانہ مرغی کھلائوں گا‘

الجزائر: بلدیاتی انتخابات کی ’انوکھی مہم‘ کا سوشل میڈیا پر مذاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سیاسی جماعتیں انتخابات کے لیے مہمات چلاتےہوئے ووٹروں کی حمایت کی حصول کی خاطر انہیں سبز باغ تو دکھاتی ہی ہیں مگر بعض اوقات انتخابی مہمات کے دوران امیدواروں کی طرف سے سامنے آنے والے نعرے اور دعوے رائے عامہ کی ہمدردی حاصل کرنے کے بجائے لطائف بن کر مذاق میں بدل جاتے ہیں۔

ایک ایسی ہی انتخابی مہم جو ان دنوں سوشل میڈیا پر مذاق بنی ہوئی ہے الجزائر کے بلدیاتی انتخابات سے قبل جاری ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے الجزائر میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران امیدواروں کی طرف سے انوکھے نعروں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ بعض امیدواروں کے نعرے سن کر بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

مثال کے طور پر ’اسلامک پیس سوسائٹی موومنٹ‘ کے امیدوار مسعادی السبتی کے پوسٹر چسپاں اور ہورڈنگ بورڈ جا بہ جا نصب ہیں۔ ان میں السبتی کے قریب ایک نقشہ بنایا گیا ہے۔ اس کے پاس نماز کا ایک مصلیٰ ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’ووٹ مسعادی السبتی کو دیں کیونکہ السبتی پکے نمازی ہیں اور ان کا مسجد سے رشتہ بہت مضبوط ہے‘۔

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں۔ مگر مقامی سیاسی جماعتوں سے وابستہ خواتین امیدواروں کے پوسٹروں پر ان کی تصاویر میں چہرے نہیں دکھائے گئے۔ اس کی وجہ سماجی روایات بتائی گئی ہیں اور کہا ہے کہ الجزائر کے قانون کے تحت ایک تہائی خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہے تاہم وہ انتخابی مہمات کے دوران اپنے چہرے ظاہر نہیں کریں گے۔

الجزائز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت ’سوشل ڈیموکریٹک الائنس‘ کے ایک امیدوار نے پوسٹر پر اپنی جوڈ کراٹے کی تصویر شائع کی ہے۔ اس تصویر میں انہیں کراٹوں کے کرتب دکھاتے ظاہر کیا گیا ہے۔ مستقبل پارٹی نے شاہین کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا۔ ایک تصویر میں مستقبل پارٹی کے امیدواروں کو شاہین کے پروں پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ ان امیدواروں کو ’یوگا‘ کے انداز میں شاہین کے پروں پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ ایک امیدوار کے ہاتھ میں دہی کا ایک ڈبہ ہے اور اس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’انہیں ووٹ دے کر دہی کا یہ ڈبہ حاصل کریں‘۔

ہر شہری کے لیے ایک مرغی

الجزائر کی الشلف ریاست میں ہونے والے بلدیاتی کونسل کے انتخابات کے ایک امیدوار نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو لوگوں کو روزانہ ایک مرغی کھلائیں گے۔

یہ صاحب گھر میں مرغیاں پالتے ہیں اور انہوں نے مرغی ہی کو اپنی انتخابی مہم میں نعرہ بنایا ہے۔ بعض امیداروں نے انتخابات میں کامیابی کے بعد آلو سستا کرنے کے یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ الجزائر میں 23 نومبر کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت کم رہنے کا امکان ہے جب کہ حکمران جماعت اور اس کے مقربین ہی کی کامیابی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مجموعی طور پر الجزائر میں 1541 بلدیاتی جونسلوں اور 48 اسٹیٹ کونسلوں کا اگلے پانچ سال کے لیے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ انتخابات میں 51 سیاسی گروپوں کے 65000 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں