شیرخوار بچے کو ذبح کرنے کی کوشش، سنگ دل سعودی باپ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی ضباء گورنری کے تبوک شہر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک پرائمری اسکول کی طرف سے دی گئی درخواست پر اپنے شیر خوار بچے کو ذبح کرنے کی کوشش کرنے والے سنگ دل باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسےجلد ہی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تبوک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں مویلح پرائمری اسکول کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک شخص نے ایک ہاتھ میں اپنا شیر خوار بچہ اور دوسرے میں تیز دھار چھری تھام رکھی تھی۔ اس نے بچے کو اسکول کے احاطے میں پہنچ کر قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود شہریوں نے بچے کی جان بچالی۔

موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے کے قتل کی کوشش کرنے والا شخص نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ بچے کو قتل کرنے کی کوشش کے دوران وہ بے ربط باتیں کر رہا اور لوگوں کے سامنے اپنے بچے کو ذبح کرنے کی دھمکی۔

موقع پر موجود شہریوں نے سنگ دل شخص کے ہاتھ سے بچہ چھین لیا جسے بعد ازاں اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں