معمر دوشیزائوں سے شادی کے لئے فلاحی انجمن کی سعودی مردوں کو انوکھی ترغیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں تیس برس کی عمر عبور کرنے والے دوشیزائوں سے شادی کرنے والے مرد کو 20 ہزار سعودی ریال [5,332$] ملیں گے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً لاکھ روپے بنتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈھلتی عمر کی بیشتر دوشیزائیں سعودی عرب کے علاقے الجوف کی طبرجل کمشنری میں مقیم ہیں۔

عرب نیوز پورٹل "اخبار 24" کے مطابق یہ منفرد پیشکش مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

البر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔

تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں