کیا آپ وٹامن P کے بارے میں جانتے ہیں ؟
ہم میں سے بہت سے لوگ وٹامن، سی ، بی اور ڈی وغیرہ اور ان کے فوائد کے بارے میں تو جانتے ہیں لیکن وٹامن P یا flavonoids کے بارے میں بہت کم لوگوں نے سُن رکھا ہو گا۔
اگرچہ وٹامن P کا نام 1920ء کی دہائی میں سامنے آ چکا تھا تاہم اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت کے لیے یہ پراسرار ہی رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مرکبات کا یہ مجموعہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ اب تقریبا ایک صدی بعد یہ مرکباتflavonoids کے نام سے جانتے جاتے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور یہ مواد انسانی جسم کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ انسان کی ہڈیوں اور دانتوں کی حفاظت کے علاوہ بے رنگ پروٹین Collagen پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ کولاجن خون کی شریانوں ، پٹھوں اور جلد کو ریشہ دار جُزو فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ بعض امراض کے مرکزی عوامل سے نمٹنے میں انسانی جسم کی مدد کرتا ہے جن میں سرطان یا امراض قلب شامل ہیں۔
انگریزی جریدے The Journal of Nutrition میں شائع تحقیق کے مطابق پھلوں اور جُوسز سے بھرپور غذا وٹامن پی یا فلیوونوئڈز کے حصول کا مرکزی ذریعہ ہیں۔ اس کا استعمال کرنے والے لوگوں میں پھلوں کی کم مقدار لینے والے افراد کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 31% کم ہوتا ہے۔
اسی طرح فلیوونوئڈز جسم میں خون کی گردش، فشار خون اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔
دن میں دو کپ چائے (خواہ بلیک ٹی یا گرین ٹی) پینے کی صورت میں اس میں پائی جانے والی فلیوونوئڈز کی مقدار بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس سلسلے میں اطالیہ میں ہونے والی تحقیقات کے مطابق کوکو میں موجود فلیوونوئڈز انسان کی قدرتی حسوں کے لیے مفید شمار ہوتی ہے۔
-
تصاویر: سرطان میں مبتلا شامی خاتون اول سرپوش اوڑھے منظر عام پر آ گئیں
چند روز قبل شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی ...
مشرق وسطی -
سعودی شوہر کا سرطان میں مبتلا بیوی سے انوکھا اظہار محبت، داڑھی گلابی کر لی
کہتے ہیں کہ "سختی کے زمانے مین لوگوں کے جوہر سامنے آتے ہیں"۔ بیماری یا ...
ایڈیٹر کی پسند -
سرطان سمیت مہلک امرا ض میں مبتلا تارکینِ وطن کو اب کویت کا اقامہ نہیں ملے گا
خلیجی ریاست کویت نے سرطان ، ذیابیطس ، بلند فشار خون اور دوسرے خطرناک غیر ...
بين الاقوامى