.

دہی: وزن کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں نہایت مدد گار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ جان لیجیے کہ آپ کو اپنے غذائی نظام میں دہی کو شامل کرنا ہو گا۔ دہی کی ٹھنڈی تاثیر موسم گرما میں اسے مثالی بنا دیتی ہے۔ یہ گرم موسم میں خشکی کے مسائل کو حل کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

بھارتی انگریزی اخبار Times of India کی ویب سائٹ کے مطابق دہی کو اپنی روزانہ کی غذا میں بالخصوص رات کے کھانے میں شامل کرنے سے آپ کو کئی کلو گرام وزن کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

(1) صحت مند BMI برقرار رکھنے میں مدد گار

دہی میں میگنیشیم بھرپور طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ انسان کے 'باڈی ماس انڈیکس' یعنی BMI کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(2) آپ کو سیرابی کا احساس ملتا ہے

یاد رہے کہ جب ہم وزن کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پروٹین وہ واحد چیز ہے جس کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔ دہی میں کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں اور پروٹین بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے سبب یہ وزن کم کرنے کے لیے مثالی غذا ہے۔ اسی طرح دہی میں موجود پروٹین آپ کو پیٹ پر موجود اضافی چربی سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

(3) بہترین غذائیت

یاد رہے کہ جسم کے Metabolism میں اضافہ وزن کم کرنے کی کنجی ہے۔ دہی میں موجود probiotics ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور بعد ازاں میٹابولزم کا عمل بہتر کر دیتا ہے۔ اسی طرح یہ غذائی عناصر کو جذب کرنے میں بھی مدد گار ہے۔

آپ مختلف طریقوں سے دہی کو اپنے روزانہ کے کھانے میں شامل کر سکتے ہیں:

*دوپہر یا رات کے کھانے میں ایک پیالہ دہی کھائیں

*ناشتے میں لسی کی شکل میں پی لیں

*کوشش کریں کہ دہی کو شکر ملائے بغیر کھائیں ، اس میں شکر ملا کر کھانے سے اضافی حرارے شامل ہو جائیں گے جو آپ کے وزن کم کرنے کا منصوبہ بگاڑ دے گا۔