سعودی عرب کے صوبے تبوک کو زرعی کاشت کے حوالے سے امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں 2.70 لاکھ ہیکٹر (667184 ایکڑ) کے مجموعی رقبے پر 14 ہزار سے زیادہ کھیت موجود ہیں۔
یہاں زرعی پیداوار میں "انجیر" نمایاں ہے۔ ہر سال جولائی سے اکتوبر تک تبوک مملکت کی منڈیوں کو عالمی معیار کی انجیر فراہم کرتا ہے۔
تبوک صوبے میں انجیر کے 55 ہزار درخت ہیں۔ ان سے سالانہ 150 ٹن سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔