بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے نئی شرائط کیا ہوں گی؟ جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کرونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آ رہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔

’یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کرونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size