مصر میں فرعون کا مجسمہ چُرانے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں اسوان کے مقام پر آثار قدیمہ کے علاقے کے سکیورٹی گارڈز نے کچھ لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ فراعنہ کے مشہور بادشاہ رمسيس الثانی کا مجسمہ چوری کرنے کے لیے اس کے اردگرد کھدائی کر رہے تھے۔

اسوان میں سیاحت اور نوادرات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالمنعم سعید نے بتایا کہ انہیں اسوان میں پرانی کان میں آثار قدیمہ کے علاقے کے محافظوں سے اطلاع ملی کہ جب وہ اس علاقے سے گزر رہے تھے تو انہیں لوگوں کو کھدائی کرتے ہوئے پایا۔ یہ لوگ رمسيس ثانی [فرعون] کے مجسمے کے پاس گھوم رہے تھے اور اس کے اطراف میں کھدائی کر رہے تھے۔

ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ سیاحت اور نوادرات پولیس کو مطلع کرنے کے بعد یہ کیس پبلک پراسیکیوشن آفس کو تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size