سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف کے دیہات میں آوارہ کتوں کے محاصرے کے بعد ایک بچی کس طرح مشکل لمحات سے گزرتی رہی۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ویڈیو کلپ پھیلایا گیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول یونیفارم میں ایک بچی بھاگ رہی ہے۔ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا ہے اور اس کے پیچھے دوڑ رہے ہیں تاکہ اس کے جسم کو کاٹ ڈالیں۔
ویڈیو میں بچی کی ان کتوں سے بچنے کی کوشش دکھائی گئی۔ اس دوران دو افراد نے اپنی گاڑیوں کے ذریعے مداخلت کی اور بچی کو کتوں سے بچانے میں کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک افراد نے آوارہ کتوں کے رجحان کو ختم کرنے کی ضرورت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ کتے کسی بھی وقت بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ بچوں کے لیے خطرہ بننے والے کتوں سے نمٹا جائے۔ یہ کتے خاندانوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ متعلقہ حکام آوارہ کتوں سے نمٹیں۔