سورج کو ڈھانپ کر اندھیرا کردینے والے چاند کی خوفناک ویڈیو پر تنازع، حقیقت کیا ہے؟
جمعہ کو انرنیٹ پر ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے جس میں چاند کی ایک عجیب اور خوفناک معلوم ہونے والی حرکت کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاند نے سورج کو بھی ڈھانپ لیا اور دنیا میں اندھیرا ہوگیا ہے۔ کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلا دیا گیا۔ کلپ کی صداقت کے متعلق تنازع کھڑا ہوگیا۔
کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ویڈیو کلپ کو آگئے شیئر کیا اور دوبارہ شائع کیا۔ ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ساتھ کہا گیا
تخيل وأنت قاعد في المكان اللي بين كندا وروسيا في القطب الشمالي يطلع فجأة القمر الصبح بحجمه الحقيقي خلال30 ثانية ويحجب عنك الشمس بشكل تام لفترة 5 ثواني .. مشهد مبهر
— عزيز | Aziz (@3izez_) May 18, 2023
pic.twitter.com/hmDlkdlPFo
تصور کریں کہ آپ آرکٹک میں کینیڈا اور روس کے درمیان ایک جگہ پر بیٹھے ہیں صبح کا چاند اچانک 30 سیکنڈ کے اندر اپنے حقیقی سائز میں طلوع ہوتا ہے اور سورج کو مکمل طور پر دھندلا دیتا ہے۔ پانچ سیکنڈ کے لیے اندھیرا ہوجاتا ہے۔ یہ ایک ایک متاثر کن منظر ہے۔
اس ویڈیو کلپ پر منظر کی منظوری دینے والوں اور اس کی صداقت پر سوال اٹھانے والوں کے درمیان بہت سے اختلافی بیانات کا تبادلہ ہوا۔ کلپ کو بڑی تعداد میں آراء ملی اور دوبارہ پوسٹس کی گئیں لیکن بہت سے لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ تبدیل کردہ ایک غیر حقیقی کلپ ہے۔
فيديو يعاد تداوله مجدداً بعنوان “منظر يحبس الأنفاس للقمر في القطب الشمالي بين روسيا وكندا, حيث يظهر القمر خلال 30 ثانية ويحجب الشمس 5 ثواني فقط ثم يختفي"، الفيديو غير صحيح ومعدل رقمياً وهو للفنان الرقمي أليكسي باتريف.
— هيئة مكافحة الإشاعات (@No_Rumors) August 30, 2022
التفاصيل:https://t.co/AVqmV0wZq5 pic.twitter.com/h4C5N2Z3UP
جہاں تک اس کلپ کی سچائی کا تعلق ہے "ٹویٹر" پر سعودی عرب میں انسداد افواہ اتھارٹی کے اکاؤنٹ کے مطابق یہ ویڈو کلپ غلط ہے اور اسے درحقیقت ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو یوکرین کے ڈیجیٹل آرٹسٹ الیکسی پیٹریو نے شائع کی تھی ۔ 2021 میں اس کے "ٹک ٹاک" اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو کو این ایف ٹی علامت کے طور پر فروخت کیا گیا۔ ڈیجیٹل دور میں جس میں ہم رہتے ہیں میں یہ نعرہ بلند ہونا چاہیے کہ "جو کچھ آپ دیکھتے ہیں اس پر یقین نہ کریں"