مرحوم بھائی کی گاڑی دیکھ کر روتی بہن کی ویڈیو، جس نے سعودیوں کو آبدیدہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

درد اور آنسوؤں میں ڈوبے جذبات کے ساتھ، ایک سعودی لڑکی نے کل اپنے مرحوم بھائی کی گاڑی میں داخل ہوتے ہوئے جس طرح اپنے دکھ کا اظہار کیا اسے دیکھ کر لاکھوں آنکھیں نم ہو گئیں۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر بے شمار سعودی شہریوں نے اس اداس اور جذباتی لمحے کو شیئر کیا۔

Advertisement

ویڈیو میں ایک بہن اپنے بھائی کی موت کے ڈیڑھ ماہ بعد اس کی کار کھولتی ہے اور مرحوم بھائی سے وابستہ سامان دیکھ کر آبدیدہ ہوجاتی ہے۔

کار میں لڑکی کو اپنے بھائی کی عینک، ایک موبائل فون اور ایک چھوٹا سا ٹیڈی بیئر ملا جسے دیکھ کر وہ رو دی۔

دیکھنے والوں نے مرحوم بھائی کے لیے مغفرت اور بہن کے لیے صبر کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں