مصری صحافی امیمہ البدری نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ وہ شدید نفسیاتی بحران کا شکار ہونے کے بعد اچانک اپنی قوت گویائی کھو بیٹھی ہیں، ایک ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ اس کی وجہ اداسی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس حالت کو "سائیکو جینک افونیا" یا "آواز کا نفسیاتی نقصان" کہا جاتا ہے۔ اس حالت میں کسی شخص کی آواز اس کی نفسیاتی حالت میں تبدیلی کے ساتھ بدل جاتی ہے۔
اس بارے میں ایک ماہر ڈاکٹر ولید ہندی نے کہا کہ آواز کا بند ہونا آواز کی خرابیوں میں سے ایک ہے اور اس کی وجہ نفسیاتی عوامل ہیں جو آواز کے معیار میں منفی، اچانک اور شدید تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں، اور آواز کے بیٹھنے یا مکمل بند ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ صورت حال کسی بھی شخص کے ساتھ اس وقت ہوسکتی ہے جب وہ اداسی، شدید ڈپریشن، یا کسی نفسیاتی بحران سے گزرتا ہے، یا تناؤ، جسمانی اور اعصابی تھکن کا شکار ہوتا ہے۔
قابل علاج
تاہم، ڈاکٹر نے کہا کی کہ یہ حالت عارضی ہے اور چند دنوں تک چل سکتی ہے، لیکن اس کا علاج ممکن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ البدری نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ وہ اپنی قوت تقریر کھو چکی ہے اور لکھا: "مجھے مدد کی ضرورت ہے، براہ کرم، میں اچانک اپنی قوت تقریر کھو بیٹھی ہوں۔"
انہوں نے لکھا کہ "میں خود کو سنبھال نہیں پارہی ، میں ڈرتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں..
میں بہت تھک گئی ہوں، اور جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس سے نکل نہیں پارہی۔"
-
میں اور میرے خاندان نے 20 سال تک گدھے کا گوشت کھایا: مصری صحافی
مشہور مصری صحافی کی والدہ ایک دن قصائی کی دکان بند ہونے سے حیران رہ گئیں
ایڈیٹر کی پسند -
مصر کے مفتی اعظم کی حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر سعودی عرب کو مبارک باد
اس سال حج کے سیزن کا اتنے شاندار طریقے سے کامیاب انعقاد سعودی عرب کی ان عظیم ...
مشرق وسطی -
مصری فنکارہ کو شوہر کی موت کے روز اس کی دوسری شادی کا پتہ چلا
مصر کی اداکارہ عزۃ بھاء کو اپنی زندگی کی عجیب اور دلچسپ کہانی کا اس وقت سامنے ...
ایڈیٹر کی پسند